
بغیر ڈرائیونگ کر رہا تھا۔ میرے لئے یہ آزمائش کا وقت ہے۔ اس نے مزید کہا کہ اگر موٹر وے کے اس حصے پر ہارڈ شولڈر ہوتا تو اس تصادم سے بچا جا سکتا تھا جس میں دو افراد کی جا چلی گئی ۔ ہارڈ شولڈر ہوتا تو میں ان دونوں کاروں کو پیچھے چھوڑ دیتا اور ہم سب ہی محفوظ طریقے سے اپنے گھروں کوواپس پہنچ سکتے تھے۔ سوزوبا نے کہا کہ میرے پاس رسپانس کیلئے صرف تین سے پانچ سیکنڈ کا وقت تھا۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ اگر اس کی پوری توجہ ڈرائیونگ پر ہوتی تو اس حادثے سے بچا جا سکتا تھا تو اس نے جواب دیا کہ اب سب کچھ ہونے کے بعد اس سلسلے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔ سائوتھ یارکشائر پولیس کیلئے میجر کولیژن انویسٹی گیشنز کی نگرانی کرنے والے سارجنٹ مارک بریڈی نے انکوئسٹ میں بتایا کہ اگر کوئی ہارڈ شولڈر ہوتا تو جیسن اور الیگزینڈر اپنی کاریں اس ہارڈ شولڈر کی جانب لے جاتے اور میرے رائے میں سوزوبا بالکل صفائی سے وہاں سے گزر جاتا لیکن سوزوبا نے حادثے کی بنیادی وجہ قبول کی کہ اس کی پوری توجہ سڑک پر نہیں تھی۔ اس ہلاکت خیز حادثے کے بعد میرسر کی بیوہ کلیری نے سمارٹ موٹر ویز کے خلاف مہم چلائی۔ ایک بیان میں ہائی ویز انگلینڈ نے کہا کہ ہم سڑکوں کو زیادہ سے زیادہ حد تک محفوظ بنانے کی کوشش کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ ہم پہلے ہی ایسے بہت سے نکات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جو کورونر نے انکوئسٹ میں اٹھائے ہیں جیسا کہ مارچ 2020 میں حکومت کے اسمارٹ موٹروے ایویوڈینس، اسٹاک ٹیک اور ایکشن پلان میں بتایا گیا ہے۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہم کورونر کی جانب سے کئے گئے کمنٹس پر غور کریں گے۔