• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز میں ضیا کرناٹکی کی یاد میں شعری نشست کا انعقاد

برسلز(حافظ انیب راشد ) معروف شاعر،افسانہ نویس،ادیب،انسانی حقوق کے علمبردار اور برصغیر کی معروف شاعرہ اور ماہر تعلیم رحمت النساءناز کے چھوٹے بھائی،ضیا کرناٹکی کی یاد میں ایک آن لائن عالمی شعری نشست منعقد کی گئی۔ تقریب کا اہتمام بزم نازانٹرنیشل نے کیا۔تقریب میں دنیا بھر سے نامور شعراءسمیت ادبی و علمی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے پہلے حصے کی نظامت معروف شاعر،کالم نویس،نغمہ نگار اور کمپوزر سیف اللہ سیفی نے کی اور ان کی معاونت اشفاق عمر نےکی۔ شعری نشست کے پہلے حصے کی صدارت کرناٹک اردو اکیڈمی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر سید قدیر ناظم اورمہمان خصوصی اکرم نقاش نے کی جبکہ دوسرے حصے کی صدارت یورپین اردو رائٹرز ایسو سی ایشن کے بانی صدر عارف نقوی نے کی اورمہمان خصوصی عشرت آفرین تھیں ۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر نے انجام دیئے۔ دیگر اہم شعرا ءمیں حمیرا رحمان، جاوید صبا، مصطفیٰ شہاب، ریاض رحیم، ریاض احمد خمار، مہر افروز اورمحمداسلم شامل تھے۔شرکا نے ضیا کرناٹکی کی علمی و ادبی خدمات کے حوالے سے انھیں زبردست خراج عقیدت پیش کیااور اپنے خوبصورت کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا ۔تقریب میں ممتاز سیاسی،سماجی شخصیت اور ہانس گلوبل ایونٹس مینجمنٹ کے ڈائریکٹر میاں منیر ہانس اور جالب چئیر انٹرنیشنل کے صدر، معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد اجمل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تازہ ترین