• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ: زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتیں 22 ہوگئیں

22 People Dead After Eating Sweets In Layyah
لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والے مزید 2 افراد دم توڑ گئے، یوں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے جبکہ اسپتال میں زیر علاج کئی افراد کی حالت نازک اب بھی نازک ہے۔

لیہ کی تحصیل کہروڑ لعل عیسن میں جمعرات کے روز عمر حیات نامی شخص کے ہاں پوتے کی پیدائش پر تقسیم کی جانے والی مٹھائی کھانے سے40افراد متاثر ہوئے تھے جن میں بچے ، بڑے اور خواتین بھی شامل تھیں۔

ہلاک شدگان میں ایک ہی گھر کے 8 افراد بھی شامل ہیں جبکہ نشتر اسپتال ملتان میں اب بھی 8 افراد زیر علاج ہیں ۔

دوسری جانب مٹھائی کی دوکان کو واقعہ کے بعد سیل کر دیا گیا تھا اور دوکان کے مالک دو بھائیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوران تفتیش مٹھائی کے کاریگر نے بتایا کہ مٹھائی بناتے ہوئے اس میں ایک چھپکلی گر گئی تھی جو اس نے نکال کر باہر پھینک دی اور مالک کی ناراضگی کے ڈر سے اسے مطلع نہیں کیا۔

دوسری جانب مٹھائی کے نمونوں کی فرانزک رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ ای ڈی او ہیلتھ لیہ کے مطابق مٹھائی میں سلفولائل یوریا نامی زہر استعمال ہوا ہے۔
تازہ ترین