• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو کہاں سے فنڈنگ ہوئی، الیکشن کمیشن کو جواب دینا ہوگا، بلاول بھٹو

عمرکوٹ(نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو کہاں سے فنڈنگ ہوئی، الیکشن کمیشن کو جواب دینا ہوگا، کرپٹ کرپٹ کا رونا رونے والے کی پوری پارٹی کرپٹ ہے، پی ڈی ایم فارن فنڈنگ کے خلاف سرپا احتجاج ہے، چینی کی کرپشن سمیت کسی بھی کرپشن کا جواب نہیں ملا ان کو جواب دینا ہوگا نہیں تو عمرکوٹ کی عوام اسلام آباد پہنچ کر اس سے استعفٰی چھین لے گی، عمرکوٹ کی عوام نے سلیکٹیڈ کو بھگا دیا اور جمہور دشمن اور غریب دشمن کو بتایا دیا کہ ووٹ صرف بینظیر کا ہے۔ بلاول بھٹو نے پی پی کے رکنمرحوم سید علی مردان شاہ کی پہلی برسی سے خطاب کیا اور کھاروڑو سید پہنچ کر ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ان کے فرزند سید امیر علی شاہ کو مبارکباد پیش کی ، اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزرا صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی، صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ، صوبائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب تیمور خان ٹالپر ، ایم این اے اور پی پی کی پارلیمانی سیکریٹری شازیہ عطا مری ، ایم این اے ڈاکٹر مہیش ملانی، ایم پی اے حمیر سنگھ سوڈو، ایم پی اے ڈاکٹر کھٹو مل جیون، ایم پی اے قاسم سراج سومرو اور دیگر عہداران اور پارٹی ورکر بڑی تعداد میں موجود تھے۔ بعد ازا پاکستان پیپلزپارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سید علی مردان شاہ نے ہمیشہ عوام اور پی پی کا ساتھ دیا اور میں اب امید کرتا ہوں کہ ان کا بیٹا سید امیر علی شاہ ان کے مشن کو آگے لے کر عمرکوٹ کی عوام کی خدمت کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ آج میں عمرکوٹ کی عوام کو مبارکباد دینے آیا ہوں۔

تازہ ترین