• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینیئل پرل کیس، احمد عمر شیخ نے کوئی اعترافی بیان نہیں دیا، وکیل ملزمان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کیس کے ملزمان کی سزائیں کم یا ختم ہونے کیخلاف دائر حکومت سندھ کی اپیلوں کی سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل محمود اے شیخ نے اپنے دلائل میں موقف اپنایا کہ احمد عمر شیخ نے کوئی اعترافی بیان نہیں دیا ، جب بھی کیس کی سماعت ہوتی ہے تو بین الاقوامی لابی متحرک ہوجاتی ہے، ایسا تاثر ہے کہ اگر احمد عمر شیخ بری ہوا تو امریکا کے حوالے کر دیا جائیگا۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو ملزمان کے وکیل محمود اے شیخ نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ پرنٹر اور اسکینر خریدنے کو سازش کا حصہ قرار دیا گیا ،ملزمان نے اگر جرم کیلئے سامان خریدنا ہوتا تو دوکاندار کو اپنے درست نام نہ بتاتے، پرنٹر اور اسکینر خریدنے کی جو تاریخ بتائی گئی ہے اس روز تو ملزمان پولیس کی تحویل میں تھے،پولیس کا ریکوری میمو جعلی اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔

تازہ ترین