• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرزانہ راجہ ریفرنس، شریک ملزمان عفت زہرہ، شعیب خان اشتہاری قرار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت نے سابق چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ وغیرہ کیخلاف خوردبرد ریفرنس میں طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر دو شریک ملزمان عفت زہرہ اور شعیب خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ جاری کردیئے۔ منگل کو سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اور اس موقع پر تفتیشی افسر کی جانب سے تعمیلی رپورٹ عدالت پیش کی گئی، جس پر عدالت نے شریک ملزمان عفت زہرہ اور شعیب خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور دونوں ملزمان کا کیس الگ کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ان کے شناختی کارڈ بلاک اور اثاثے منجمد کرنے کیلئے اقدامات مکمل کیے جائیں۔ دوران سماعت شعیب خان کے بھائی نے پیش ہوکر بتایاکہ شعیب خان بیمار ہیں، حکومت کی اجازت سے بیرون ملک علاج کیلئے گئے، عدالت نے کہاکہ اب اشتہاری قرار دیدیا ہے قانون کے مطابق ہی کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین