• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSL6: افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم میں نہ کرائے جانے کا امکان

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کے مرکزی گراونڈ میں نہ کرائے جانے کا امکان ہے۔

ٹیموں کی پریکٹس اور افتتاحی تقریب کی تیاری ایک ساتھ ہونا ممکن نہیں، افتتاحی تقریب اسٹیڈیم میں حنیف محمد ریجنل اکیڈمی میں کرانے کا آپشن بھی موجود ہے۔


ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ گراونڈ بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہے، تقریب کا انعقاد مین گراونڈ میں مشکل ہوگا۔

پی ایس ایل کا آفیشل سانگ نصیبو لال،آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز کی آواز میں ریکارڈ کروالیا گیا ہے، پی ایس ایل کا میلہ 20 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم میں سجے گا۔

تازہ ترین