• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کی رونق کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ ٹیم جیت جائے تب بھی ان پر اتنا ہی مذاق بنتا ہے جتنا ہارنے پر۔

گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز مدمقابل ہوئے جس میں قلندرز نے کنگز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دی۔

ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر نے جارحانہ بیٹنگ کی تو واہ واہ ہوئی ،ساتھ ہی بیٹنگ کے دوران ڈنک کی چیونگم نے بھی سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروائی ہوئی ہے۔

میچ کے بعد شیئر کیا گیا ڈنک کا پنجابی پیغام ’ہور کوئی ساڈے لائق‘ بھی وائرل ہوگیا۔

صارفین کی جانب سے بے تحاشا ٹوئٹس کے بعد بین ڈنک کا نام پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست آ گیا۔

ناصرف عام ٹوئٹر صارفین بلکہ مشہور و معروف شخصیات بھی میمز اور مزاحیہ تبصروں میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

صارفین کی بڑی تعداد بین ڈنک کی گزشتہ میچ کی پرفارمنس کو پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بہترین اننگز قرار دے رہے ہیں۔

جارحانہ بیٹنگ کے دوران مستقل چیونگم چبانے کے اسٹائل نے بھی کرکٹ شائقین کو بے حد متاثر کیا۔

گزشتہ روز کی جیت نے لاہور قلندرز کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بھی مستحکم کردی۔

صارفین  نے بین ڈنک کو وزیر اعلی پنجاب بنانے کی بھی خواہش کا اظہار کردیا۔

میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی کی جارحانہ اور کپتان سہیل اختر کی ذمہ درانہ بیٹنگ نے  میچ کا پانسہ پلٹا وہیں سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ کے شیدائیوں نے بے شمار پُرمزاح تبصروں اور میمز بین ڈنک پر بنائیں۔

تازہ ترین