• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیے جانے کا امکان

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے سیزن 6 میں شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچز دیکھنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے جس کے لیے مخصوص نشستیں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 6 میں خصوص تعداد میں شائقین کواجازت دینے کے لیے پی ایس ایل انتظامیہ نے  نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سےاجازت مانگ لی ہے۔


این سی او سی کی ہدایت کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا، اجازت ملی تو کورونا پالیسیز پر سختی سے عمل در آمد ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان میں میچز کے ٹکٹس سروسز کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی ایس ایل انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ فینز کے بغیر پی ایس ایل متاثر ہوسکتی ہے، اسی صورت حال کے پیش نظر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

تازہ ترین