• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا شاہین 3 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ


پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربے بحیرہ عرب میں کیا گیا، جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین بیلسٹک میزائل اپنے ہدف کو 2 ہزار 750 کلو میٹر کی دوری پر بھی کامیابی سے نشانہ لگانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا مقصد مختلف ڈیزائن اور ٹیکنیکل پیرا میٹرز کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

تازہ ترین