• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومنتخب صدر بائیڈن پہلے روز 17 اہم فیصلے کرینگے، معاونین

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے معاونین کا کہناہے کہ صدارتی عہدے کے پہلے دن جوبائیڈن ماحولیات، امیگریشن اور کورونا وائرس سے متعلق 17 اہم فیصلےکرینگے۔

جو بائیڈن کےمعاونین کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے  ہونے والے نقصان کو کم کرینگے اور ملک کو آگے لیکر جائیں گے۔


وہ صدارتی عہدے کے پہلے روز 17حکم ناموں پر دستخظ کرینگے۔ ٹرمپ کا نافذ کردہ مسلم ٹریول بین ختم کردیں گے، پیرس کلائمیٹ ڈیل کو دوبارہ جوائن کرنےکا حکم دینگے۔

میکسیکو کے ساتھ سرحدی دیوار کی تعمیر روکنے کے احکامات دینگے، اور امریکا کی عالمی ادارہ صحت میں واپسی یقینی بنائیں گے۔

تازہ ترین