• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں کون کون آئے گا؟

امریکا میں نومنتخب صدر جوبائیڈن کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری میں سابق صدور، کانگریس اراکین اور سیلیبریٹیز شرکت کرینگے۔

امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ جو بائیڈن اور نومنتخب نائب صدر کملا ہیرس واشنگٹن پہنچ گئے۔

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں سابق صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش، بارک اوباما اور امریکی نائب صدر مائیک پنس کی شرکت متوقع ہے۔

تقریب میں کانگریس کےمتعدد اراکین کی شرکت بھی متوقع ہے، تقریب میں لیڈی گاگا، جینیفر لوپیز، بروس اسپرینگسٹین، گارتھ بروکس سمیت متعدد سیلیبریٹیز بھی شریک ہونگی۔

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن چیف جسٹس جان رابرٹس سے صدارتی حلف لیں گے،جبکہ کاملاہیرس سپریم کورٹ کی جسٹس سونیا سوتو مایر سے نائب صدر کا حلف لیں گی۔

تازہ ترین