• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پاکستان، جنوبی افریقہ میچ کی سیکیورٹی سے متعلق ریہرسل

جنگ نیوز
فوٹو: فائل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ میچ کی سیکورٹی سے متعلق ریہرسل کی گئی، نیشنل اسٹیڈیم آنے والے راستے بند کردیئے گئے جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ کے حوالے سے سیکورٹی ریہرسل کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر نیو ٹاؤن، حسن اسکوائر، کارساز اورگلشن جمال سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والے تمام راستے مکمل طور پر بند کر دیے گئے۔

راستے بند ہونے کے باعث راشد منہاس روڈ، یونیورسٹی روڈ، شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔

تقریباً دو گھنٹے کے بعد بند کی جانے والی سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہونا شروع ہوگئی۔

تازہ ترین