• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک-جنوبی افریقہ سیریز: کھلاڑیوں اور آفیشلز کے سفر کیلئے چارٹرڈ پروازوں کا بندوبست

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک-جنوبی افریقہ سیریز میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کے لیے چارٹرڈ فلائٹس کا بندوبست کرلیا ہے، چارٹرڈ فلائٹس بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز کے دوران کرکٹرز، سپورٹ اسٹاف اور آفیشلز کو کورونا وائرس سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔

جہاں ہوٹل میں ٹیم کے قیام کے لیے بائیو سیکیور ببل بنایا گیا ہے وہیں ہوٹل سے اسٹیڈیم کے سفر اور اسٹیڈیم میں پلیئرز ایریا کو بائیو سیکیور ببل کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اب پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ سیریز کے بائیو سیکیور ببل میں داخل ہونے والے تمام افراد، جن میں پلیئرز، ٹیم سپورٹ اسٹاف، میچز آفیشلز، پلیئرز فیملیز اور دیگر عملہ شامل ہیں وہ اب ایک شہر سے دوسرے شہر تک سفر بھی بائیو سیکیور ببل میں رہتے ہوئے کریں گے اور اس مقصد کے لیے پی سی بی نے کراچی سے راولپنڈی اور پھر راولپنڈی سے لاہور سفر کے لیے چارٹرڈ طیارے کا بندوبست کیا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ سیریز کے لیے بائیو سیکیور ببل میں 120 سے 130 افراد شامل ہیں۔

تازہ ترین