• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کو وزیراعظم کا چیلنج قبول، فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج کیلئے تیار

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعظم عمران خان کا چیلنج قبول کرتے ہوئے فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج کے لیے تیار ہوگئی۔ 

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پنجاب چودھری منظور نے کہا ہے کہ ہم فارن فنڈنگ کی لائیو کوریج کیلئے تیار ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو چیلینج دیا ہے اب اس پر قائم رہیں اور یوٹرن نہ لیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اور تحقیقات کی لائیو کوریج کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے مطالبہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔ 

انھوں نے کہا کہ صرف فارن فنڈنگ نہیں بلکہ کرپشن کے تمام ریفرنسز کی لائیو کوریج کی جائے۔

چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ نیب کی تحویل میں اپوزیشن قائدین کی انکوائریز کو لائیو نشر کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ احتساب عدالتوں میں مقدمات کی سماعت لائیو نشر کی جائے۔

تازہ ترین