• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفاک شخص نے بزرگ خاتون کو دیوار سے پٹخ کر ہلاک کردیا

شیخوپورہ کی نواحی آبادی میں سفاک شخص نے کتے کو ڈنڈے سے روکنے کی رنجش پر دو نوجوانوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک بزرگ خاتون کو دیوار سے پٹخ کر ہلاک کردیا۔

پولیس نے مرکزی ملزم سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ میں لاہور روڈ کی آبادی چوہے والی میں کتے کو ڈنڈے سے روکنے پر سفارش نامی شخص نے ساتھیوں سمیت زمیندار کےگھر پر ہلہ بول دیا اور دو بھائیوں یاسر اور قیصر کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ بزرگ خاتون غفوراں بی بی کو دیوار سے پٹخ دیا۔

بزرگ خاتون یہ چوٹ برداشت نہ کرسکی اور جاں بحق ہوگئی۔

فیکٹری ایریا پولیس نے لاش ڈیڈ ہاؤس بھجوا کر مرکزی ملزم سفارش سمیت 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تازہ ترین