• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں کورونا سے ہلاک افراد کی یاد میں تقریب

امریکا میں کورونا سے ہلاک افراد کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی شرکت کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں کورونا سے ہلاکتیں 4 لاکھ سے بڑھ گئی ہیں۔

ادھر برطانیہ میں کورونا سے   24 گھنٹوں میں مزید 1820 اموات ہوئیں جبکہ 48 ہزار نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے برطانیہ میں موجود کورونا وائرس کی نئی قسم کی کم از کم 60 ممالک میں تشخیص ہوئی ہے۔

اٹلی میں کورونا پر قابو پانے کے لیے 30 اپریل تک نئے لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے۔ جرمنی میں کورونا لاک ڈاؤن میں فروری کے وسط تک توسیع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین