• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میمن گوٹھ سے تشدد زدہ لاش ملی، مختلف واقعات میں 4 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میمن گوٹھ سے 40سالہ شخص کی تشددزدہ لاش ملی ہے ، جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ اور چھریوں کے وار سے 4افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کی حدود درگاہ کے قریب سے ایک شخص ملی ، پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان نے کسی اور علاقے سے اغواءکے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنا نے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد لاش یہاں پھینک دی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی عمر 40سال کے قریب ہے ، شناخت کے حوالے سے کوئی چیز نہیں ملی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کردی ہے ۔بلدیہ ٹاؤن میں واقع شارجہ شاپنگ سینٹر میں2گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے 25سالہ عبدالقدوس اور 30سالہ وارث زخمی ہوگئے، منگھوپیر تھانے حدود رمضان گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 25سالہ فیضان اور18سالہ شہریار زخمی ہوگئے ۔

تازہ ترین