• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان لڑکی نے خود کشی کرلی نامعلوم شخص کی لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شرافی گوٹھ تھانے کی حدود لانڈھی فیوچر کالونی سے 18سالہ نوجوان لڑکی راحت دختر محمد عالم کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ،جہاں اہلخانہ نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ انکی بیٹی نے نامعلوم وجوہ پر گھر میں گلےمیں پھندا لگا کر خودکشی کرلی ہے ،ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی۔ بعد ازاں اہلخانہ بغیر کارروائی لاش لیکر چلے گئے ۔ڈاکس تھانے کی حدود فشری گیٹ نمبر3 کے قریب سے 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے ،اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو رضا کاروں نے لاش سول اسپتال منتقل کی ۔

تازہ ترین