• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے کپ: دانش کی سنچری، سندھ نے کےپی کو ہرا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں سندھ نے خیبرپختونخوا کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ سندھ دس پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ سندھ نے 276 رنز کا مطلوبہ ہدف 10 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ دانش عزیز نے101، حسان خان 51 رنز بنائے۔کے پی نے275رنز بنائے۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 8وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دی۔ بلوچستان کی پوری ٹیم 38.2 اوورز میں 157رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو 44 رنز سے ہرادیا۔ 331 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی ٹیم 286 رنز بناسکی ۔

تازہ ترین