• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کے دارالحکومت میں زوردار دھماکہ، 3 افراد ہلاک

میڈرڈ (اے ایف پی )اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اے ایف پی کے مطابقمیڈرڈ کی ایک عمارت میں گیس خارج ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں عمارت گر گئی ہے جبکہ دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہےاورگیارہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔اے ایف پی کے مطابق حکومتی اہلکار نے سپین کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ ’دھماکہ اس وقت ہوا جب کارکن عمارت کا بوائلر ٹھیک کر رہے تھے۔برطانوی میڈیا کے ایک رپورٹر نے عمارت سے دھواں نکلتے اور امدادی اداروں کو ایک قریبی نرسنگ ہوم سے عمر رسیدہ افراد کو نکالتے دیکھا ہے۔

تازہ ترین