آپ آف لائن ہیں
اتوار15؍ رجب المرجب 1442ھ 28؍ فروری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ریلوے کے 9افسروں کے تقرر وتبادلے

لاہور(جنرل رپورٹر) وزارت ریلوے نے گریڈ20،گریڈ19 اور گریڈ 18کے9 افسروں کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر تے ہوئے کراچی اور گوادر کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس بھی تبدیل کردئیے ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل جنرل مینجر انفراسٹرکچر شاہ رخ افشار کی خدمات مزید تقرری کےلئے وزارت ریلوے کے سپرد کردی ہے،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے گوادر محمد حنیف گل کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی،چیف انجینئر ہیڈ کوارٹر سید آصف متین زیدی کو ایڈیشنل جنرل مینجر “ انفراسٹرکچر ہیڈ کوارٹر،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی ارشد اسلام خٹک کو چیف انجینئر ہیڈ کوارٹر،چیف کنٹرولر آف سٹور اعظم غفور کو چیف کنٹرولر آف پرچیز۔چیف کنٹرولر آف پرچیز سہیل اقبال صدیقی کو مذید تقرری کےلئے جنرل مینجر ریلوے کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے تقرری کے منتظر راشد شہزاد کو چیف کنٹرولر آف سٹور ہیڈ کوارٹر گریڈ19کے محمود الرحمن لاکھو کو ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ منسٹری آف ریلوے،گریڈ18کے سینئر ٹریفک مینجر “ فریٹ “ ہیڈ کوارٹر سید امتیاز حسین فاروقی کو ڈائریکٹر آپریشن منسٹری آف ریلوے تعینات کر دیا گیا ہے -

لاہور سے مزید