• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

MNA کنول شوزب شہری کے ساتھ معاملے کے باہمی حل پر راضی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی  ممبر قومی اسمبلی کنول شوزب اور شہری کے درمیان جھگڑے کے معاملے پر ایم این اے کے وکیل نے عدالت کو معاملہ باہمی رضا مندی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

کنول شوزب کی جسٹس آف پیس کے مقدمہ درج کرنے کے حکم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کنول شوزب کے وکیل شاہ خاور کو شہری کے ساتھ معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔

کنول شوزب کے وکیل نے شہری کے ساتھ معاملہ حل کرنے پر رضا مند ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کچھ وقت دے ہم اس ایشو کے حل کے لیے تیار ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد نے کہاکہ ہم نے دیکھا ہے ایف آئی اے نے جس طرح اختیار کا غلط استعمال کیا، عدالت ابھی کوئی آرڈر جاری کرنے میں تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

عدالت نے کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روکنے کے حکم میں 27 جنوری تک توسیع کر دی۔

تازہ ترین