• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفات و مصائب سے حفاظت اور صحت و کامیابی کا حصول

ڈاکٹر ناظمہ شینا اسد

نیا عیسوی سال جمعہ کے مبارک دن سے شروع ہوگیا ہے ، ہر جمعے کے دن حدیث کے مطابق بعض خاص لمحات دعا کی قبولیت کے اوقات ہوتے ہیں۔اس لیےہمیں چاہیے کہ سب سے پہلے’’کورونا وائرس‘‘کے خاتمے کی دعا کریں۔ اس سے حفاظت کی دعاجو عموماً دعاؤںکی کتابوں میں ہمیں ملتی ہے،یہ ہے:۔

(۱)سورۃ الفاتحہ تین مرتبہ صبح وشام۔

(۲)سورۃ الاخلاص تین مرتبہ صبح وشام۔

(۳)’’ حَسبُنَا اللہُ وَنِعمَ الوَکِیلُ‘‘313مرتبہ صبح وشام۔

اس کے ساتھ علاج بھی جاری رکھیںاور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انشاء اللہ،اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہم اس مرض سے نجات پالیں گے۔اس کے بعد ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم فلاح یعنی کامیابی اور خوش حالی،ذاتی اورقومی کے حصول کے لیےاپنا وقت صرف کریں ۔ وقت کی پابندی کرتے ہوئے اسے ضائع کرنے والے مشغلے چھوڑدیں۔ہماری رہنمائی کے لیے قرآن مجید میں سورۃالمومنون کی پہلی دس آیتیں فلاح حاصل کرنے کی راہیں کھول دیتی ہیں۔

’’قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ‘‘

’’بے شک، ایمان والے فلاح پاگئے۔

’’الَّذِينَ هُمْ فِى صَلَاتِهِمْ خَـٰشِعُونَ‘‘

جو نماز میں عجزو نیاز کرتے ہیں۔

’’وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ‘‘

اور جو بے ہودہ باتوں سے منہ موڑےرہتے ہیں۔

’’وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَوٰةِ فٰـٰعِلُونَ‘‘

اورجو زکوٰۃ ادا کرتے ہیں۔

’’وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حٰـٰفِظُونَ‘‘

اور جواپنی عزت (شرم گاہوں)کی حفاظت کرتے ہیں۔

’’وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمٰـٰنٰـٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَ‌ٰعُونَ‘‘

جو امانتوں اور عہد کی حفاظت کرتے ہیں۔(امانتوں سے مراد ڈیوٹی کی ادائیگی،رازدارانہ باتوں اور مالی امانتوں کی حفاظت ہے اور رعایت میں عہد میں اللہ سے کیے ہوئے میثاق اور بندوں سے کیے گئے عہد و پیمان دونوں شامل ہیں)

’’وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلٰو‌ٰتِهِمْ يُحَافِظُونَ‘‘

اور جو نمازوں کی پابندی کرتے ہیں۔

’’أُوْلٰـٰٓئِكَ هُمُ الْوٰرِثُونَ‘‘

یہی لوگ میراث حاصل کرنے والے ہیں۔(یعنی)جو جنت کی میراث حاصل کریں گے اوراس میں ہمیشہ رہیں گے‘‘۔

ہم دعا کریں کہ’’رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِی الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ‘‘

اے ہمارے رب، عطا کر ہمیں دنیا میں اور آخرت میں بھلائی اور بچا ہمیں آگ کے عذاب سے‘‘۔

مندرجہ ذیل دو احادیث پر عمل کرنے سے بہتری حاصل ہوسکتی ہے۔

’’مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں‘‘۔

اپنے بھائی کے لیے وہی پسند کروجو اپنے لیے پسند کرتے ہو۔

دین بڑا سہل اور آسان ہے اور اس میں شدّت اختیارکرنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔اس لیے ہمیں میانہ روی اختیار کرتے ہوئےدین پر عمل کرنا چاہیے،جس کی دین ِ فطرت نے ہمیں ہدایت دی ہے۔

تازہ ترین