آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پلاسٹک بیگز کے خلاف دوبارہ کارروائیاں شروع کررہے ہیں، امین اسلم

وزیر اعظم کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی امین اسلم کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز کے خلاف دوبارہ کارروائیاں شروع کررہے ہیں، تمام کمپنیاں پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کرنے کے لیے اقدام کریں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی امین اسلم نے پلاسٹک ویسٹ کو دوبارہ قابل استعمال بنانے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں تمام کمپنیاں ری سائکلنگ کی طرف جائیں گی۔

انہوںنے کہا کہ 1999 میں دو کروڑ شاپر بیگ استعمال ہوتے تھے، پچھلے سال پاکستان میں50 لاکھ شاپروں کا استعمال ہوا، پاکستان میں 30 فیصد ویسٹ کو قابل استعمال بنایا جاتا ہے۔

امین اسلم نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جو پلاسٹک کو ری سائیکلنگ کے لیے امپورٹ کرتا ہے۔

اُن کامزید کہنا ہے کہ ہم نے تمام کمپنیوں کے این او سی منسوخ کرا کے اس عمل کو رکوایا، ملک میں چارملین ٹن پلاسٹک ویسٹ ہوتی ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید