• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22ویں سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ کا 22 جنوری سے آغاز

22ویں سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ 22 جنوری سے شروع ہوگی، جس میں ملک بھر کے گالفرز حصہ لیں گے، ایونٹ کی انعامی رقم 30 لاکھ روپے ہے۔

کراچی پریس کلب میں سندھ گالف ایسوسی ایشن کے صدر اسد آئی خان، عارف عباسی اور اسپانسر ادارے کے عہدیدار نے پریس کانفرنس میں ٹورنامنٹ کی تفصیلات بتائیں۔

آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا نے گالفرز کو مالی طور پر متاثر کیا ہے اس چیمپئن شپ سے گالفرز کی مالی صورتحال میں بہتری آسکے گی۔


ایونٹ 22 جنوری سے 24 جنوری تک 54 ہولز پر کھیلا جائے گا، 5 کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔

مختلف ایونٹس میں پروفیشنل، امیچرز، سینئیرز امیچرز، جونئیر، اور لیڈیز گالفرز کے درمیان مقابلے ہوں گے۔

تازہ ترین