• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بجلی مرمتی کام کے تحت بند ہوتی ہے، کے-الیکٹرک

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے۔الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی مرمتی کاموں کے تحت بند کی جاتی ہے۔ 

ترجمان کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں اعلانیہ یا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔

انھوں نے کہا کہ مینٹیننس کے تحت بجلی بند کی جاتی ہے، جبکہ مرمتی کام سے قبل رجسٹرڈ صارفین کو میسج بھیجا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ کے۔الیکٹرک کے پاس طلب کے مطابق بجلی موجود نہیں ہے اور کمی کو پورا کرنے کے لیے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔

تازہ ترین