آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی میں بجلی کی بندش کا بدترین سلسلہ جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، متعدد علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔ 

ملیر، غریب آباد، معین آباد، جعفر طیار سوسائٹی میں ساڑھے 7 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ  مہران گوٹھ، کاٹھور، لیاقت مارکیٹ و دیگر علاقوں میں بھی ساڑھے 7 گھنٹوں کی بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ 

اسی طرح کورنگی، لانڈھی، گلشن معمار، لیاقت آباد، ایف سی ایریا میں 3 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ 

اورنگی ٹاؤن، کیماڑی، گڈاپ، بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد، بنارس، منظور کالونی، اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 3 سے 6 گھنٹے پر محیط ہے۔


ذرائع کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی طلب 1700 میگاواٹ ہے، جبکہ اسے نیشنل گرڈ سے 800 میگاواٹ اور دیگر تمام ذرائع سے 400 میگاواٹ بجلی بجلی مل رہی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ شہر میں 500 میگاواٹ کی کمی لوڈشیڈنگ سے پوری کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید