• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر منگولیا کے وزیراعظم مستعفی


کورونا وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر منگولیا کے وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

وزیراعظم منگولیا نے عوام کے حکومت مخالف احتجاج کے بعد پارلیمنٹ میں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

منگولیا میں کورونا سے متاثرہ خاتون اور ان کے نومولود بچے کو مناسب سہولیات نہ ملنے پر گذشتہ روز لوگوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا۔


احتجاج کے بعد نائب وزیراعظم اور وزیر صحت نے کل ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔

منگولیا میں کورونا کیسز کی تعداد پندرہ 1584 اور اموات صرف 2 ہیں۔

تازہ ترین