• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس سے کل اموات 20 لاکھ 83 ہزار 754

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 443 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 20 لاکھ 83 ہزار 754 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 53 لاکھ 59 ہزار 612 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 12 ہزار 288 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 98 لاکھ 82 ہزار 77 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 15 ہزار 894 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ 98 ہزار 975 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 96 لاکھ 14 ہزار 365 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 198 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 49 لاکھ 68 ہزار 716 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 52 ہزار 906 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 6 لاکھ 11 ہزار 719 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 12 ہزار 893 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 86 لاکھ 39 ہزار 868 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 67 ہزار 220 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 33 ہزار 952 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 93 ہزار 290 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 35 لاکھ 5 ہزار 754 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 71 ہزار 652 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 29 لاکھ 65 ہزار 117 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 83 ہزار 681 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 24 لاکھ 14 ہزار 166 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 54 ہزار 637 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 24 لاکھ 12 ہزار 318 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 24 ہزار 487 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 24 لاکھ 6 ہزار 216 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 50 ہزار 296 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 20 لاکھ 90 ہزار 161 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 37 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 338 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 563 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 88 ہزار 701 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 635 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 363 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 54 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 ہزار 179 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 157 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار 744 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 75 لاکھ 25 ہزار 432 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 35 ہزار 293 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 324 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 80 ہزار 696 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین