• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی کمپنی کی حکومت کو کورونا ویکسین 6 سے 7 ڈالر میں فراہم کرنے کی پیشکش


مقامی کمپنی نے حکومتِ پاکستان کورونا سے بچاؤ کی ویکسین چھ سے سات ڈالر میں فراہم کرنے کی پیش کش کردی۔

ڈریپ سے ویکسین درآمد کرنے کی اجازت حاصل کرنے والی سندھ میڈیکل اسٹورز کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ کی ایسٹر زینیکا کی 3 کروڑ سے زائد خوراکوں کا آرڈر دیا جائے تو ایک ہزار سے بارہ سو روپے فی خوراک دینے کو تیار ہیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ نجی اسپتالوں اور اداروں کو 2000 روپے سے 25 سو روپے فی خوراک ویکسین فراہم کریں گے، تاہم کمپنی نے ویکسین کی دستیابی کی تاریخ نہیں بتائی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اب تک ایک برطانوی اور ایک چینی کمپنی کے ویکسین درآمد کی اجازت دی ہے۔

کرونا ویکسین کی قیمت کا کا حتمی تعین ڈریپ پرائسنگ بورڈ کرے گا۔

تازہ ترین