• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ حکومت ووٹ سے نہیں آئی، ان پر کوئی بوجھ نہیں، مصدق ملک


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ووٹ کے ذریعے نہیں آئی، اسی لیے اس پر کوئی بوجھ نہیں ہے۔ 

وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مصدق ملک نے کہا کہ بجلی کے لیے فیول باہر سے آتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ڈالر کو ڈی ویلیو کرتے ہیں تو وہ ٹیکا بھی عوام کو لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اگر حکومت چلا نہیں پارہی تو ہمیں واپس کردے، ہم چلا کر دکھائیں گے۔

قبل ازیں وفاقی وزرا نے دعویٰ کیا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی ذمے دار ن لیگ کی حکومت ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ن لیگ کی حکومت بارودی سرنگیں بچھا کر گئی تھی۔

تازہ ترین