• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصمہ جہانگیر گروپ کے خوش دل خان پاکستان بار کونسل کے چیئرمین منتخب


ایڈووکیٹ خوش دل خان پاکستان بار کونسل کے بلامقابلہ نائب چیئرمین منتخب ہوگئے، ان کا تعلق بھی عاصمہ جہانگیر گروپ سے ہے جن کا بلامقابلہ انتخاب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے پروسیجر کے تحت کیا۔

اس موقع پر خوش دل خان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر سول مارشل لاء لگا ہوا ہے، ججز تقرری کے طریقہ کار میں ترمیم کر کے پارلیمانی کمیٹی کو با اختیار بنایا جائے۔

پاکستان بار کونسل کے نومنتخب ارکان کا اٹارنی جنرل خالد جاوید کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

ایڈووکیٹ خوش دل خان کا پاکستان بار کونسل کے بلامقابلہ وائس چیئرمین جبکہ محمد فہیم ولی کا پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے انتخاب کیا گیا۔


پاکستان بار کونسل کے نو منتخب نائب چیئرمین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ان کی اولین ترجیح جمہوریت، قانون کی پاسداری اور عوامی حقوق کا تحفظ ہے، ججز تقرری کے طریقہ کار میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

سابق نائب چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی کا کہنا تھا کہ ججز کی تقرری پارلیمنٹ کا اختیار ہونا چا ہیے، سینیٹ انتخابات بھی مروجہ طریقہ کار کے تحت ہونے چاہئیں۔

پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹس میں ججز کی تقرری جلد از جلد اور میرٹ پر کی جائے، سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کی مکمل کارروائی بھی پبلک کی جائے۔

تازہ ترین