• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں اسپوتنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے روس میں تیار کی گئی کورونا ویکسین اسپوتنِک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

عرب میڈیا نے امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق اماراتی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ روسی کورونا ویکسین اسپوتنک فائیو ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کی جا سکتی ہے۔


اسپوتنک فائیو متحدہ عرب امارات کی جانب سے منظور شدہ تیسری ویکسین ہے۔ اس سے پہلے سینوفرم اور فائزر کی بائیوٹیک ویکسین کے استعمال کی بھی اجازت دی جاچکی ہے۔

تازہ ترین