• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دپیکا پڈوکون کے بچپن کا پسندیدہ ٹی وی پروگرام اسمال ونڈر تھا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جانب سے اچانک انسٹاگرام اور ٹوئٹر سے تمام تر پوسٹیں اور تصویریں ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد آڈیو ڈائری کا آغاز کیا گیا تھا۔اب دپیکا پڈوکون نے آڈیو ڈائری کی دوسری انٹری میں مداحوں کو بچپن کے پسندیدہ شو کے بارے میں بتایا کہ بچپن میں ان کا پسندیدہ شو 80s سٹ کام اسمال ونڈر تھا۔مشہور سیریز ٹیڈ لاسن نامی انجینئر کے گرد گھومتی ہے جو چھپ کر ایک چھوٹی سی لڑکی کی طرح نظر آنے والا روبوٹ تیار کرتا ہے اس روبوٹ کا نام ViCi رکھتا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ شو اسمال ونڈر تھا، وہ اسکول سے واپس آنے کے بعد یہ شو دیکھا کرتی تھیں جو کہ 30 سے 40 منٹ کا ہوتا تھا ۔دپیکا کے مطابق س شو میں ان کا پسندیدہ کردار وکی تھا جو تیز ،جذباتی اور ذہین کردار تھا۔ داکارہ کا کہنا تھا کہ اس کردار میں جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ متوجہ کیا تھا وہ یہ کہ ایک روبوٹ رو سکتا ہے لیکن ایک ہی وقت میں نے اسے بہت ہی پیارا اور مُحبت کا جذبہ پیدا کرانے والا پایا۔اداکارہ نےمزید کہا کہ وہ اس شو کو دوبارہ دیکھنا شروع کریں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل آڈیو ڈائری کی پہلی انٹری میں اداکارہ آڈیو ڈائری کو’میرے خیالات اور احساسات کا ریکارڈ‘ قرار دے چکی ہیں۔

تازہ ترین