آپ آف لائن ہیں
اتوار22؍ رجب المرجب 1442ھ 7؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سشانت کی سالگرہ پاکستان، بھارت سمیت 6 ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ رہی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ برس خود کشی کرنے والے بولی وڈ اداکار اگر زندہ ہوتے تو گزشتہ روز اپنی 35 ویں سالگرہ منا تے۔گزشتہ روز ان کی سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان سمیت چھ ممالک میں ٹوئٹر پر ٹرینڈز رہا۔سشانت سنگھ کی سالگرہ کے حوالے سے بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات میں بھی ہیش ٹیگز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔اکیس جنوری 1986 کو بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں پیدا ہونے والے سشانت سنگھ راجپوت نے ٹی وی سے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر بولی وڈ میں بھی خوب نام بنایا تاہم گزشتہ برس 14جون کو انہوں نے شدید ڈپریشن کے باعث اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کی 35 ویں سالگرہ کے دن وہ ٹوئٹر پر پاکستان اور انڈیا سمیت چھ ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ رہے۔کنگنا رناوت نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’ڈیئر سشانت مووی مافیا نے آپ پر پابندی لگائی، آپ کی تضحیک کی، آپ کو ہراساں کیا، کئی بار آپ نے سوشل میڈیا پر مدد کے لیے آواز اٹھائی مجھے افسوس ہے کہ میں آپ

کے لیے اس وقت کچھ نہیں کر سکی۔ کاش میں یہ نہ سمجھی ہوتی کہ آپ خود مافیا کے ٹارچر سے نبٹ لیں گے۔‘ فلم ’کائی پو چے‘ کے ہدایتکار ابھیشیک کپور نے انسٹاگرام پر سشانت کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یاد کرتا ہوں یار تجھے۔‘پلک کیریا نامی صارف نے سشانت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہمیں بہت جلد چھوڑ کر چلے گئے، اتنے دن گزر جانے کے باوجود ہمیں اب بھی یقین نہیں آتا کہ آپ ہم میں نہیں لیکن آپ ایک بہترین اداکار کے طور پر ہمارے دلوں میں ہمیشہ رہیں گے۔‘

دل لگی سے مزید