• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی سی بی احسان مانی پر چھ ماہ میں 57 لاکھ روپے خرچ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے چھ ماہ میں بورڈ کے 57 لاکھ 6 ہزار 171 روپے خرچ کیے ۔ رواں مالی سال میں گورننگ بورڈ کے اجلاس پر اب تک 6 لاکھ اور 98 ہزار روپے سے رائد رقم خرچ ہوچکی ہے۔

پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کردہ تفصیلات کے مطابق احسان مانی نے گزشتہ چھ ماہ میں کل 57 لاکھ روپے کے اخراجات کیے ہیں، جن میں رہائش الائونس، فون بلز، گاڑی، ملکی اور غیرملکی الاؤنس شامل ہیں۔یہ تمام اخراجات منظور شدہ تھے

ان میں 22 لاکھ رہائش کی مد میں خرچ ہوئے، گاڑی کی مد میں 5 لاکھ تیس ہزار، غیرملکی سفر میں گیارہ لاکھ، ملکی سفر میں نو لاکھ67ہزار اور بزنس انٹرٹینمنٹ الاؤنس میں دو لاکھ ستائیس ہزار روپے خرچ ہوئے۔

چیئرمین پی سی بی مجموعی طور پر اب تک دو سالوں میں پچیس ملین روپے خرچ کر چکے ہیں۔ انہوں نے تاہم اب تک چیئرمین شپ کو استحقاقی الائونسز میں سے تقریباً 13 ملین روپے کے الاؤنسز استعمال نہیں کیے۔

تازہ ترین