مراکش کے جنوب مغربی علاقے میں فوجی مشق کے دوران امریکا کے 2 فوجی اہلکار لاپتہ ہو گئے۔
الجزیرہ کے مطابق امریکی افریقی کمان نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ شہر تان تان کے قریب کیپ دراع کے تربیتی علاقے میں پیش آیا ہے۔
امریکی فوج کے بیان کے مطابق دونوں اہلکار ہفتے کے روز لاپتہ ہوئے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
امریکا، مراکش اور دیگر شریک ممالک نے مشترکہ طور پر زمینی، فضائی اور بحری وسائل کے ذریعے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ مشق ’افریکن لائن‘ کہلاتی ہے جو افریقا میں امریکا کی سب سے بڑی سالانہ فوجی مشق ہے۔
اس مشق میں مراکش، گھانا، سینیگال اور تیونس سمیت کئی ممالک حصہ لیتے ہیں۔