• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے اپنی اے آئی سے تیار کردہ عجیب تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اے آئی (مصنوعی ذہانت) سے تیار کردہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جس نے صارفین کو حیران کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ تصویر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر یکم مئی کو بغیر کسی وضاحت کے پوسٹ کی۔

 تصویر میں انہیں لنکن میموریل ریفلیکٹنگ پول میں شرٹ کے بغیر آرام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اے آئی سے تیار کردہ اس تصویر میں ٹرمپ سنہری رنگ کی انفلیٹیبل کرسی پر لیٹے نظر آتے ہیں جبکہ ان کے ساتھ جے ڈی وینس، مارکو روبیو اور ڈگ برگم بھی موجود ہیں، تصویر میں ایک خاتون بھی ہیں اور تمام افراد مسکراتے ہوئے پوز دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ تصویر ان کئی ڈیجیٹل تصاویر میں سے ایک ہے جو ٹرمپ نے اس تاریخی مقام کی مجوزہ تزئین و آرائش کے حوالے سے اپنے وژن کو اجاگر کرنے کے لیے شیئر کی ہیں، ان تصاویر میں پانی کو گہرے نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے جسے انہوں نے امریکن فلیگ کا بلیو رنگ قرار دیا ہے۔

ٹرمپ نے ایک تقابلی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں باراک اوباما کے دورِ صدارت کا حوالہ دیتے ہوئے تالاب میں الجی (کائی) کی موجودگی دکھائی گئی ہے۔

انہوں نے اس پوسٹ کے ساتھ لکھا ہے کہ کمنگ سون اور مزید کہا ہے کہ یہ وہی ملک ہے جو پہلے تھا اور اب ’ٹرمپ‘ کے بعد ہو گا۔

یہ اے آئی تصاویر ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ حال ہی میں اس ریفلیکٹنگ پول کی تزئین و آرائش کے منصوبے کی تصدیق کر چکے ہیں، جو لنکن میموریل اور واشنگٹن مونومنٹ کے درمیان واقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید