• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ کیس، اپیلیں 7 مئی کو سماعت کیلئے مقرر

 
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانئ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے محفوظ فیصلے کے مطابق مرکزی اپیلیں 7 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں، اس روز کیس کے اہم نکات پر تفصیلی بحث ہو گی۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ چونکہ مرکزی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہو چکی ہیں، اس لیے سزا معطلی سے متعلق درخواستیں اب غیر مؤثر ہو گئی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ کیس قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس میں مالی بدعنوانی سے متعلق الزامات شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید