• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرزسندھ نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم اسامہ خان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرزکے مطابق 29مئی 2020ءکو ملزم نے اپنے ساتھی شاکر کے ساتھ مل کر بجلی نگر اورنگی ٹاؤن کراچی میں منرل واٹر کی دکان پر ڈکیتی کی اور فرار ہوگئے تھے ۔دوران انٹروگیشن ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 12مختلف وارداتوں میں 19لاکھ 50ہزار روپے سے زائد رقم اور متعددموبائل فون چھینے کا اعتراف کیا ہے ،ملزم کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین