• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب ہر فورم پر چوروں کی کہانیاں بیان کریں، فردوس عاشق


کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موروثی سیاست کے دو شاہکار نومولود سیاسی نابالغ بلاول اور مریم ہیں، فضل الرحمٰن مذہب کے نام پر سیاسی دکان لگا کر چورن بیچ رہے ہیں، جنرل پاشا نے ان کیمرہ بریفنگ میں بتایا مولانا فضل الرحمٰن کو لیبیا سے فنڈنگ ہوتی رہی

چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں پیش ہونا چاہئے لیکن یہ بھی دیکھنا ہوگا انہیں کون بلارہا ہے چیئرمین نیب کو ہر فورم پر جاکر ان چوروں کی کہانیاں بیان کرنی چاہئیں،،فضل الرحمٰن برسوں کشمیر کمیٹی کے نام پر سیر و تفریح کرتے رہے۔

وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کررہی تھیں۔ پروگرام میں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ بھی شریک تھے۔

محمد زبیرنے کہا کہ مریم نواز اس وقت پاکستان کی سب سے مقبول لیڈر ہیں، کوئی شخص اسرائیل گیا تو ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، فارن فنڈنگ کیس کو چھ سال ہوگئے پی ٹی آئی نے تلاشی کیوں نہیں دی، نواز شریف کو پاکستان میں انصاف کے تقاضے ملیں گے تو ضرور واپس آئیں گے۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ایک ٹریلر تھا ابھی لانگ مارچ ہونا باقی ہے،اجمل قادری اپنی انفرادی حیثیت میں اسرائیل گیا ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، پی ٹی آئی کی رکن عاصمہ نے اسمبلی میں کہا اسرائیل کو تسلیم کیا جائے ان کیخلاف کیا کارروائی ہوئی،1947ء سے آج تک تمام لوٹوں کا سرغنہ شیخ رشید ہے۔

تازہ ترین