• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت انتہائی غیرسنجیدہ، کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینگے، پاکستان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت انتہائی غیر سنجیدہ ، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور دے گا۔ گوسوامی انکشافات سےبی جے پی کا پاکستان مخالف ڈیزائن بے نقاب ہوا ، عالمی برادری صورتحال پر بھارت کو جواب دہ کرے،بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے انکشافات کے بعد بی جے پی کا پاکستان مخالف ڈیزائن مکمل بے نقاب ہوا ہے ۔ امید رکھتے ہیں کہ عالمی برادری صورتحال پر بھارت کو جواب دہ کرے۔نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ علاقائی امن و سلامتی سمیت مختلف معاملات پر ملکر کام کرنے کے لئے تیار ہیں،حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس کو مسلسل دیکھ رہی ہے، پہلے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا اور آئندہ بھی اٹھائیں گے۔ ہیوسٹن میں ہمارے قونصل جنرل مسلسل عافہ صدیقی کی جیل کا دورہ کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعظم نے امریکی صدر جو بائیڈن کو حلف اٹھانے پر مبارکباداور تجارت، سرمایہ کاری کے زریعہ پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا،ہم امریکہ ایران جوہری معاہدے پر بات چیت کے زریعہ حل کرنے کے حامی ہیں۔ فریقین معاہدے پر مذاکرات کے زریعہ حل اور اپنی اپنی ذمہ داریاں مکمل کریں۔سعودی عرب میں سفیر کی تعیناتی انتظامی معاملہ ہے اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے، براڈ شیٹ کیس کے متعلق اٹارنی جنرل یا نیب بتائیں گے۔ امریکی قیادت نے افغان مسئلے میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیا ہے۔ عالمی برادری بھارت کے سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کے طور پر یقینی بنائے کہ وہ اپنی پوزیشن کا غلط استعمال نہیں کرے گا۔

تازہ ترین