• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف ریفرنس میں امجد حسین وعدہ معاف گواہ بن گیا، نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں 125 گواہان تیار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس میں امجدحسین وعدہ معاف گواہ بن گیا،مراد علی شاہ بولی کا عمل کنٹرول کر رہےہیں ہیرا پھیری سے ٹرانسمیشن لائن کا ٹھیکہ دیا ، ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں 125گواہان تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق وعدہ معاف گواہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مراد علی شاہ نے ہیرا پھیری سے ٹرانسمیشن لائن کا ٹھیکہ دیا، وہ بولی کا عمل کنٹرول کر رہےہیں اور ممبر نیپرامحمود الحسن جانتے تھے، محمودالحسن نقوی کوہی ٹھیکہ دینےوالی پروکیورمنٹ کمیٹی کاممبر بنایاگیا۔ واضح رہے کہ نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کیا تھا، نیب ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف توانائی منصوبوں پر خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنے اور سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین