• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی کیلئے 17؍ کروڑ کی گرانٹ منظور، مالی استحکام کیلئے کمیٹی تشکیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ نے کے ایم سی کیلئے 17؍ کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے اور کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو مالدار ادارہ بنانے کیلئے 15دن میں فنانس ماڈل تیار کریں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے ایم سی کو معاشی طور پر مستحکم ادارہ بنانے اور سفارشات پیش کرنے کیلئے وزیر بلدیات سید ناصر شاہ ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نجم شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمد کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی۔ انہوں نے یہ فیصلہ کے ایم سی کی مالی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین