• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں پاکستان کی سب سے بڑی پراپرٹی نمائش کا آغاز آج ہورہا ہے

پشاور(نمائندہ جنگ )پشاور میں پاکستان کی سب سے بڑی پراپرٹی نمائش کا آغاز آج سے ڈینز ٹریڈ سینٹر میں واقع شیراز ارینا میں ہو رہا ہے ۔ تین روزہ سٹار پراپرٹی ایکسپو میں خیبر پختون خوا کے علاوہ پاکستان بھر کے ڈویلپرز اور بلڈرز کے رہائشی اور کمرشل منصوبوں کی پراپرٹیز خصوصی ڈسکاؤنٹ پر دستیاب ہوں گی ۔ سٹار مارکیٹنگ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس پراپرٹی ایکسپو میں آنے والے لوگوں کے لئے مفت پلاٹس روزانہ بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے ۔ 22 جنوری سے 24 جنوری تک جاری رہنے والی سٹار پراپرٹی ایکسپو میں پشاور کے علاوہ اسلام آباد ، مردان ، نوشہرہ ، ایبٹ آباد ،لاہور ، کراچی ، ملتان ، فیصل آباد اور دیگر شہروں کے معروف ڈویلپرز کے بہترین رہائشی اور کمرشل منصوبے پیش کئے جا رہے ہیں ۔ سٹار پراپرٹی ایکسپو میں فوڈ کورٹ اور پلے لینڈ بھی موجود ہے۔

تازہ ترین