• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم گیمز، سندھ کا خواتین اسکواش میں میں گولڈ میڈل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں اتوار کو اسکواش میں کے پی کے نے پہلی، سندھ نے دوسری اور پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کا گولڈ میڈل سندھ کے نام رہا۔ ٹینس مقابلوں کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں ارحم عتیق، برکت اللہ ، کاشان الحق  اور خواتین کے کوارٹر فائنل میں ہانیہ نوید، مریم مرزا،شمزہ ناز اور ردا خان نے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی۔ مینز ڈبلز میں ایم بلال اور زریاب ، حافظ ارباب علی اور حاشر فاروق، اعجاز احمد اور برکت اللہ جبکہ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں ہانیہ نوید اور ردا خان، زویا خان اور ذکیہ مجید ، صبا طارق اور نازیہ بتول اور شنزہ ناز اور مریم مرزا نے کامیابی حاصل کی۔ مجموعی طور پر دوسرے روز بھی پنجاب کے کھلاڑیوں نے اپنی برتری برقرار رکھی، پنجاب نے سات گولڈ ، چھ سلور اور 5 برانز میڈلز حاصل کر لیے ہیں، سندھ کی  انوشا نے خواتین کے جوڈو ایونٹ کی 36کے جی  میں صوبے کے لئے پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کیا، سندھ کا دستہ ایک گولڈ، چار سلور اور دو برانز میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، بلوچستان کا دستہ چار گولڈ، ایک سلور اور چار برانز میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ مردوں کے فٹ بال مقابلوں میں اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں۔ سیمی فائنلز میں خبیرپختونخوا نے پنجاب جبکہ اسلام آباد نے بلوچستان کو شکست دی۔ خواتین کے مقابلوں میں گلگت بلتستان نے خبیرپختونخوا  کو 2-0 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ جوڈو کے مقابلوں میں پنجاب نے سونے، چاندی اور کانسی کے ایک، ایک تمغے حاصل کرنے کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، فاٹا نے سونے، چاندی اور کانسی کے ایک، ایک تمغے جیت کر دوسری اور خیبرپختونخواہ نے چاندی کاایک اور کانسی کے دو تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ کراٹے کے مقابلوں میں بلوچستان نے دو سونے کے تمغوں کے ساتھ پہلی، سندھ نے دو چاندی کے ساتھ دوسری اور پنجاب نے دو کانسی کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تازہ ترین