• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کے 156سب انسپکٹروں کی انسپکٹرکے عہدے پرترقی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس کے 34تھانیداروں سمیت پنجاب پولیس کے 156سب انسپکٹروں کوانسپکٹرکے عہدے پرترقی دے دی گئی۔اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کااجلاس ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب اظہرحمیدکھوکھرکی صدارت میں ہواجس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرخرم علی شاہ اورڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ شارق جمال اوردیگرافسروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں پنجاب بھرسے 600سب انسپکٹروں کے پروموشن کیسزکاجائزہ لیاگیا جن میں سے 156سب انسپکٹروں کوانسپکٹرکے عہدے پرترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔ ترقی پانے والے انسپکٹروں میں راولپنڈی ریجن کے لہراسب علی،اظہرحسین ،محمداکرم ،خان محمد،مشتاق حسین ،محمدالطاف،محمدعارف،محمدووریز،ہدایت علی،تصورحسین ،محمدعثمان،توثیراحمد،گلزارحسین ،نذیراحمد،محمداعظم ،امیرحسین ،نصراللہ خان ،نثاراحمد،حامدخان ،منیراحمد،امتیازاحمد،محمدایوب ،عبداللطیف،مظہرحسین ،محمدرفیق،محمداسلم،پہلوان خان ،غلام اصغر،عبدالمجید،محمدخان ،فرخ رشید،شبیرحسین ،محمدسعید اورناصرحسین شامل ہیں ۔
تازہ ترین