• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہی گیروں کو مزدور کا درجہ دلانے کیلئے قانون سازی کی جائے، کہدہ بابر

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر نے حکومت بلوچستان اور صوبائی اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان کے ماہی گیروں کو مزدور کا درجہ دلانے کیلئے قانون سازی کرے ۔ایک بیان میں سینیٹرکہدہ بابر نے کہاکہ بلوچستان کے ماہی گیروں کو مزدوروں کا درجہ دانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے اس سلسلے میں انہوں نے حکومت بلوچستان اور صوبائی اسمبلی سے اپیل کی کہ وہ صوبے کے ماہی گیروں کو مزدور کا درجہ دینے کے لئے ایک قانون پاس کرے۔ اس اقدام سے ماہی گیروں کو مزدوروں کو دیئے جانے والے فوائد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی کوشش ہے کہ وہ عوام کو ان کے حقوق دلائیں ۔
تازہ ترین