• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کیس: سابق ایم ایس نشتر ہسپتال کی عبوری ضمانت میں توسیع

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ادویات کی خریداری میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت پر سماعت 3 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مظفر گڑھ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ملزم کے خلاف جوڈیشل ایکشن منظور نہیں ہوا جس پر عدالت نے انکی سرزنش بھی کی۔قبل ازیں عدالت عالیہ میں سابق ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق حسین ملک نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے ادویات کی خریداری میں کرپشن الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جس میں ایک شہری محمد سرفراز نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے قومی خزانے سے کروڑوں روپے نکلوا کر خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔
تازہ ترین